Free Trial Request a Demo

 Buy Now 

Free Trial

$695

Request Live Demo

Reviews

Maptitude Mapping Software

English Videos


اپنا میپ ٹیٹوڈ بڑھائیے
میپ ٹیٹوڈ جغرافیائی معلوماتی نظام (GIS)  کاروبار، تعلیم، اور سرکاری نقشہ نویسی کی ضروریات کے لئے ایک زہین حل ہے - میپ ٹیٹوڈ سوفٹ ویر اور ڈیٹا کا وہ  قوی امتزاج ہے جو آپ کو جغرافیائی تجزیے اور نقشہ نویسی کے ثمرات سے مستفید کرتا ہے - آپ میپ ٹیٹوڈ کی بدولت مندرجہ ذیل کام سر انجام دے سکتے ہیں:

- خوبصورت اور معلوماتی نقشوں کی تشکیل
- رپورٹوں اور مراسلوں کو نقشوں کے زریۓ بہتر بنا کر اپنا پیغام دوسروں تک واضح پہنچائیں
- ان جغرافیائی نمونوں کو سامنے لائیں جو  ٹیبل اور سپریڈ شیٹ میں نہاں رہتے ہیں
- ان جغرافیائی سوالات کے جواب تلاش کریں جو آپ کے کاروبار پر اثر انداز ہو سکتے ہیں  
- جغرافیائی ڈیٹا کی بدولت اپنے ساتھ کام کرنے والے خواتین و حضرات سے تعاون کر سکتے ہیں 

میپ ٹیٹوڈ دیگر تمام نقشہ نویسی سوفٹ ویر کے مقابلے میں کہیں زیادہ طاقتور اور سہولیات سے لیس ہے- مزید بر آن،  میپ ٹیٹوڈ نقشہ نویسی کے علاوہ اور بہت سی جدید سہولیات سے آراستہ ہے جو آپ کو جغرافیائی تجزیے اور کاروباری ڈیٹا سے مستفید ہونے کے قابل بناتا ہے -

Islamabad Map
Maptitude map of Islamabad, Pakistan

میپ ٹیٹوڈ کی چند جدید خصوصیات
- عالمی مقامات کی ضخیم ڈیٹا بیس
- آباد مقامات کی عالمی ڈیٹا بیس
- کسی بھی شہر یا ملک کی جغرافیائی تلاش کی سہولت
- گوگل ارتھ کے ساتھ کام کرنے کی سہولت
- عالمی ڈیٹا تک مفت رسائی

نقشہ نویسی کا آسان ترین حل
میپ ٹیٹوڈ کے ہمراہ آپ کو عالمی جغرافیائی اور آبادی کے اعدادو شمار دستیاب ہونگے - چند سوالات کے جواب دینے  کے بعد آپ میپ ٹیٹوڈ کی بدولت دنیا کے کسی مقام کا نقشہ منٹوں میں بنا سکتے ہیں - میپ ٹیٹوڈ ایک ہمہ جیہت سوفٹ ویر ہے  جو آپکو نقشہ نویسی کے کئی جدید انداز مہیا کرتا ہے - آپ mouse کی بدولت کچھ ہی لمحوں میں انواع و اقسام کے نقشے تیار کر سکتے ہیں - آپ میپ ٹیٹوڈ کے زریۓ رنگوں اور نمونوں کے حسن امتزاج سے اپنے نقشے اپنی ضروریات کے مطابق بنا سکتے ہیں -

میپ ٹیٹوڈ کے ہمراہ نقشوں کی ایک لغت بھی دستیاب ہے جو کئی اقسام کے بنے بناۓ نقشوں پر مشتمل ہے - اس لغت کی بدولت آپ کسی بھی جگہہ کے بنے بناۓ نقشے استعمال کر سکتے ہیں -

میپ ٹیٹوڈ میں موجود صفحوں کی آرائش کی سہولیات کی بدولت آپ اپنے تجزئیے کو ایک مکمل صورت میں پیش کر سکتے ہیں - آپ نقشوں اور چارٹس کو میپ ٹیٹوڈ سے کوپی کر کے دوسرے پروگرام میں پیسٹ کر سکتے ہیں - اس کے  علاوہ آپ اپنے کام کو کئی فورمیٹس میں (جیسے کہ HTML ، JPEG ، یا PNG) محفوظ کر سکتے ہیں -

اپنے ڈیٹا سے نقشے بنائیے
میپ ٹیٹوڈ کے زریۓ آپ اپنے ڈیٹا سے نقشے بنا سکتے ہیں - قطعہ نظر اس کے کہ آپ کا ڈیٹا Excel یا Access میں ہو یا پھر dBASE ، SQL یا کسی اور ODBC نظام کے مطابق ہو، میپ ٹیٹوڈ آپ کے ڈیٹا کے ساتھ کام کر سکتا ہے - چند آسان مرحلوں سے گزر کر کچھ ہی لمحوں میں آپ میپ ٹیٹوڈ کے زریۓ آپ اپنے صارفین کو نقشے کے زریۓ تلاش کر سکتے ہیں ، نقشوں کی حدود کو رنگوں کے امتزاج سے منفرد حد بندیوں کی تشریح کر سکتے ہیں ، اپنے کاروبار کے اطراف میں bands بنا کر یہ جان سکتے ہیں کہ آپ کے قریب ترین صارف کون ہیں -

میپ ٹیٹوڈ ٥٠ اقسام کے فائل فورمیٹس اور تقریبا ١٠٠ GIS اور CAD فورمیٹس کی رسائی آپ تک ممکن بناتا ہے - آپ میپ ٹیٹوڈ میں موجود Translators اور filters کو استعمال کر کے دیگر سوفٹ ویر سے ڈیٹا امپورٹ کر سکتے ہیں - میپ ٹیٹوڈ میں موجود GPS سہولت کی بدولت آپ اپنی جغرافیائی ڈیٹا بیس بخود بنا سکتے ہیں -

جغرافیائی سوالات کے جواب تلاش کریں
گنجان آباد ترین علاقے کہاں ہیں ؟ کتنے افراد کسی جگہہ سے ایک، دو، یا تین میل کی مسافت میں رہتے ہیں؟ کسی علاقہ میں ایک مخصوص قصم کی عمارت جیسی اور کتنی عمارتیں ہیں؟ دو مقامات کے درمیان مختصر ترین راستہ کون سا ہے؟ آپ اس طرح کے تمام سوالات کا جواب میپ ٹیٹوڈ کے استعمال سے معلوم کر سکتے ہیں -
 
میپ ٹیٹوڈ کی بدولت آپ چھپے رجحانات کا ادراک کر سکتے ہیں ، مختلف مقامات کی جانچ کر سکتے ہیں اور بہترین راستوں کو ڈھونڈھ سکتے ہیں - آپ اپنے ڈیٹا کے استعمال سے ان جغرافیائی خصوصیات کی نشاندھی کر سکتے ہیں جن کا اطلاق آپ کے کاروبار پر ہوتا ہے - آپ میپ ٹیٹوڈ کی بدولت با آسانی اپنے کاروباری فیصلوں کو بہتر بنا کر ضرور حیران ہونگے -

معلومات (ڈیٹا) کی ترسیل
میپ ٹیٹوڈ معلومات (ڈیٹا) کے بانٹنے کے عمل کو آسان بناتا ہے - ان تنظیموں میں کہ جہاں کئی حضرات بیک وقت کام کر رہے ہوں، میپ ٹیٹوڈ کی بدولت ڈیٹا تک آسان رسائی ممکن ہے - ڈیٹا compact فورمیٹ میں محفوظ کیا جاتا ہے جو ہارڈ ڈرایو اور نیٹوورک پر زیادہ اثر انداز نہیں ہوتا -

Application Development Platform
میپ ٹیٹوڈ GISDK کے ساتھ دستیاب ہے جو وہ تمام سہولیات مہییا کرتا ہے کہ جن کے استعمال سے آپ اپنی ضرورت کے مطابق نقشہ نویسی یا جغرافیائی تجزیے کے جدید حل تشکیل دے سکیں  - تقریبا ٨٥٠ سے زائد functions کے استعمال سے آپ میپ ٹیٹوڈ کو ایک پروگرامنگ language کتے طور پر استعمال کر سکتیں ہیں اور اپنی پسند کے مطابق Menus ، Dialogue Boxes ، Tool bars اور Tool boxes بنا سکتے ہیں - آپ NET ، Python، اور COM Object کے استعمال سے میپ ٹیٹوڈ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں -

دیگر سہولیات
Caliper اپنے تمام صارفین کو مکمل تکنیکی معاونت اور مدد فراہم کرتا ہے تاکہ آپ کو میپ ٹیٹوڈ کے استعمال میں آسانی ہو - Caliper کلاس روم میں میپ ٹیٹوڈ کی تعلیم مہیا کرتا ہے - اس کے علاوہ آپ کی خواہش پر آپ کے دفتر پر بھی میپ ٹیٹوڈ کی ٹریننگ دی جا سکتی ہے جو آپ کی ضروریات کے مطابق ہو گی -

Caliper صارفین کو GIS کے استعمال کی مکمل تکنیکی معاونت فراہم کرتا ہے - ہمارے GIS ماہرین آپ کو ڈیٹا کی ضروریات، ڈیٹا بیس کے ڈیزائن اور اطلاق اور Analytical modeling کی تفصیلی مدد فراہم کریں گے - اس کے علاوہ Caliper آپ کی ضرورت کے عین مطابق مخصوص application یا Turnkey سیسٹم کی تشکیل (کہ جس میں ویب سائٹ بھی شامل ہے) میں بھی معاونت فراہم کرتا ہے -

انگریزی میں مزید معلومات کے لئے یہاں
کلک کریں -

Live Demo Request

 
Islamabad map ©2008 Caliper Corporation, Licensed under Creative Commons 3.0; Source: OpenStreetMap, GeoNames